چکوال :موٹروے ایم 2 پر دھراب پل کے قریب تیز رفتار کار خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کار میں سوار تمام افراد راولپنڈی سے لاہور جا رہے تھے کہ راستے میں دھراب پل کے قریب گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کو ٹراما سینٹر کلر کہار منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی ابتدائی وجہ تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں تاکہ واقعے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔