چکوال: تلہ گنگ کے قریب بس حادثہ، 5 افراد جاں بحق، 27 زخمی

چکوال: تلہ گنگ کے قریب بس حادثہ، 5 افراد جاں بحق، 27 زخمی

چکوال کے علاقے تلہ گنگ کے قریب ڈھوک پٹھان میں افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 27 مسافر زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر بس راولپنڈی سے کراچی جا رہی تھی کہ موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور کا کنٹرول کھو گیا اور بس گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔جاں بحق افراد اور زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال تلہ گنگ منتقل کیا گیا۔ریسکیو ترجمان کے مطابق زخمیوں میں 7 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ہسپتال میں زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔