اسلام آباد (یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ چائلڈ لیبر بچوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، یہ معصوم بچے اپنے بچپن، تعلیم اور مستقبل سے محروم ہوکر خطرناک حالات میں کام کرنے پر مجبور ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ چائلڈ لیبر کے نتائج بہت سنگین ہیں، جن بچوں کو کام کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے ان کو اپنی صلاحیتوں اور شخصیت کو فروغ دینے کا موقع نہیں دیا جاتا۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ ہمیں ایک ایسا معاشرہ قائم کرنا ہوگا جہاں ہر بچہ ایک محفوظ ماحول میں بڑھ سکے