ملتان(آئی این پی)ملتان میں کم عمر یتیم بچے وسیم عباس سے جبری مشقت کرانے کے معاملے پر یتیم خانے کے مالک شعیب کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ تھانہ بی زیڈ میں محکمہ لیبرکی مدعیت میں چائلڈلیبرایکٹ کے تحت درج کیاگیا،مقدمے میں چائلڈ لیبرایکٹ کی خلاف ورزی، بچوں کی غیرقانونی منتقلی اورکم عمربچوں کو ملازمت پر رکھنے سے متعلق دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس کیمطابق مقتول وسیم عباس یتیم خانے میں رہائش پذیر تھا،جہاں سے اسے ملزم توقیر کے حوالے کیا گیا تھا،ملزم توقیر پر کم عمر یتیم بچے سے جبری مشقت کرانے کا الزام ہے،یتیم خانے کا مالک شعیب پہلے ہی تفتیش کے سلسلے میں پولیس کی تحویل میں ہے۔یہ اشتہار Advergic کی معاونت سے پیش کیا گیا ہے