امدادی مشن پر حملہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے:صدر

اسلام آباد(آئی این پی )صدرِ مملکت  آصف علی زرداری نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلوٹیلا میں شریک پاکستانی شہریوں کی بہادری اور انسان دوستی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ امدادی مشن پر حملہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے،صدرِ زرداری نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ غزہ کے شہریوں کو امداد کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے