بچوں کو معیاری تعلیم اور پیشہ ورانہ مہارتوں تک رسائی فراہم کرکے ہم ان کو بااختیار بنا سکتے ہیں
اسلام آباد (یواین پی)چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد نے کہا ہے چائلڈ لیبر ایک تلخ حقیقت ہے، چائلڈ لیبر لاکھوں بچوں کا بچپن اور مستقبل چھین لیتی ہے۔ چائلڈ لیبر ڈے پر اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ چائلڈ لیبر ایک تلخ حقیقت ہے، چائلڈ لیبر لاکھوں بچوں کا بچپن اور مستقبل چھین لیتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ بچے پڑھائی کے بجائے مشقت پر مجبور ہیں، انہیں سیکھنے اور بڑھنے کے مواقع سے محروم کر دیا جاتا ہے۔روبینہ خالد نے کہاکہ یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ان کے حقوق کا تحفظ کریں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہمارے ملک کے بچے بہتر تعلیم حاصل کریں۔