اسلام آباد(آئی این پی )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی جدوجہد کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ان کے منصفانہ مقصد کیلئے کھڑے ہیں اور ان کی ہر ممکن حمایت جاری رکھیں گے۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے عالمی سطح پر کشمیر کاز کے لیے آواز بلند کی تھی اور پاکستان اس موقف پر قائم ہے۔