اسلام آباد (آن لائن) چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے بانی پاکستان کی لازوال جدوجہد، سیاسی بصیرت اور قومی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک آزاد وطن دے کر انہیں شناخت، وقار اور خودمختاری کا حق دلایا۔ قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ وفات کے موقع پراپنے پیغام میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا وڑن ایک ایسے جمہوری پاکستان کا تھا جہاں تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہوں اور انہیں بلاامتیاز مساوی حقوق اور ترقی کے مواقع حاصل ہوں