اسلام آباد (آئی این پی )ملک میں شدید ہیٹ ویو کے باعث موٹرویپولیس سنٹرل ریجن نے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔ ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق شدید گرمی میں گاڑی چلانے سے پہلے پانی اور کولنٹ کولازمی چیک کریں،گاڑیوں کے انجن کا درجہ حرارت اور ٹائر پریشر پر نظر رکھیں، شدید گرمی میں گاڑی میں لائٹر،موبائل فون،پرفیوم اور کاربونیٹڈ مشروبات نہ رکھیں۔ ترجمان موٹروے پولیس کاکہناہے کہ دوپہر 11 بجے سے شام 4 بجے تک غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں،بچوں اور بزرگوں کو گرمی میں گاڑی میں تنہا چھوڑنے سے گریز کریں