بھارتی ٹیم کا آج دوپہر 3 سے 5 بجے آخری ٹریننگ سیشن

لاہور(نیٹ نیوز) چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے  قبل بھارتی ٹیم ہفتے کی دوپہر 3 سے 5 بجے کے درمیان دبئی میں اپنا آخری ٹریننگ سیشن کرے گی۔دوسری طرف، نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ہفتے کی شام دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں پریکٹس کریں گے تاکہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کیلیے اپنی تیاری مکمل کر سکیں۔