دن11سے 4 بجے تک غیر ضروری سفر سے پرہیز

،شدیدگرمی میں گاڑی میں لائٹر ، موبائل فون یاپرفیوم نہ رکھیں
 گاڑی پارک کرتے کھڑکیاں تھوڑی سی کھلی رکھیں:: ترجمان موٹر وے پولیس
لاہور(کرائم رپورٹر)شدید گرمی کی لہر (Heatwave) کے پیش نظر موٹروے پولیس سنٹرل ریجن نے ایک اہم ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے تاکہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شدیدگرمی میں گاڑی چلانے سے پہلے پانی اورکولنٹ کولازمی چیک کریں،گاڑیوں  کے انجن کادرجہ حرارت اورٹائر پریشرپرنظررکھیں،شدیدگرمی میں گاڑی میں لائٹر ، موبائل فون یاپرفیوم نہ رکھیں،دن11سے سہ پہر 4 بجے تک غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں،بچوں اور بزرگوں کو گرمی میں گاڑی میں تنہا چھوڑنے سے گریز کریں،اضافی پانی و فرسٹ ایڈ باکس رکھیں،گاڑی کو ہمیشہ سایہ دار جگہ پر پارک کریں ترجمان سنٹرل ریجن کا کہنا ہے کہ گاڑی پارک کرتے ہوئے کھڑکیاں تھوڑی سی کھلی رکھیں۔ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ دوران سفر سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں،حد رفتار کی پابندی، اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں۔