خیبرپختونخوا کا بجٹ آج،پنجاب کا16جون کو پیش ہوگا

 پشاور،لاہور(آئی این پی )وفاق کی طرح خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کا مالی سال 26-2025 کے بجٹ کا ڈرافٹ مکمل کر لیا گیا  ، جو آج   پیش کیا جائے گا۔   آئندہ مالی سال کا بجٹ 2070 ارب روپے کا ہو گا ۔بجٹ کی اہم تفصیلات کے مطابق جاری اخراجات کے لیے 1352 ارب روپے مختص کیے جانے اورتنخواہوں کے لیے 680 ارب روپے ، پنشن کے لیے 200 ارب روپے رکھے جائیں گے جبکہ تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کا امکان ہے۔بجٹ میں نان سیلری اخراجات کے لیے 520 ارب روپے مختص کیے جائیں گے