پنجاب کا 5131 ارب روپے حجم کا بجٹ آج پیش ہوگا

  مجموعی اخراجات کا تخمینہ 3569 ارب 60 کروڑ روپے  ، ترقیاتی بجٹ نصف کر دیا گیا
لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبہ پنجاب کا آئندہ مالی سال 27-2026 کا 5131 ارب روپے بجٹ  آج  پیش کیا جائے گا، صوبے کے مجموعی اخراجات کا تخمینہ 3569 ارب 60 کروڑ روپے ہوگا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب نے مالی سال 27-2026 کا بجٹ آج  16 جون کو پیش کرنے کی منظوری دے دی۔ پنجاب حکومت نے ترقیاتی بجٹ 1450 سے کم کر کے 752 ارب روپے کر دیا، 752 ارب روپے کی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 3560 کل پراجیکٹس شامل کرنے کی تجویز ہے، 493 ارب 25 کروڑ جاری ترقیاتی سکیموں جبکہ 258 ارب 75 کروڑ روپے نئی ترقیاتی سکیموں کے لئے رکھا گیا ہے۔3117 جاری ترقیاتی سکیموں کے لئے 353 ارب 84 کروڑ روپے لوکل فنڈنگ جبکہ 139ارب 40 کروڑ روپے فارن فنڈنگ ہوگی، 420 نئی ترقیاتی سکیموں کے لئے 254 ارب لوکل فنڈنگ اور 4 ارب 68 کروڑ فارن فنڈنگ ہوگی۔