کوئٹہ: شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری

کوئٹہ: شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری

کوئٹہ میں زیارت کے علاقے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کا میتوں کے ہمراہ احتجاجی دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے، جبکہ مظاہرین نے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ دہرایا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ زیارت میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات کے لیے فوری طور پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے تاکہ حملے کے ذمہ دار عناصر اور ممکنہ غفلت کا تعین کیا جا سکے۔لواحقین نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔واضح رہے کہ 7 جولائی کو زیارت کے علاقے مانگی میں مسلح افراد کے حملے میں 30 پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے، جس کے بعد سے لواحقین انصاف کے حصول کے لیے احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔