پانچویں روز بھی جاری ہے گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال، حکام سے مذاکرات بے نتیجہ

پانچویں روز بھی جاری ہے گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال، حکام سے مذاکرات بے نتیجہ

حکومتی مذاکراتی وفد میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ عمران سکندر بلوچ، سیکرٹری پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حسان احسن، سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن اور چیف ٹریفک آفیسر عبدالرحیم شیرازی شامل تھے۔
مذاکرات کے دوران ٹرانسپورٹرز نے اپنے مطالبات پیش کیے جن میں شامل ہیں: پٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ واپس لیا جائے، ٹوکن، ٹول اور ٹرانسفر فیس میں 50 فیصد کمی کی جائے، اور منی مزدا گاڑیوں کو قانونی طور پر دو ایکسل گاڑیوں کا درجہ دیا جائے۔ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی، اور انہوں نے مؤثر پیش رفت کے بغیر ہڑتال ختم کرنے سے انکار کیا ہے۔مذاکرات کا آئندہ دور آج متوقع ہے تاکہ ڈیڈ لاک ختم کیا جا سکے۔