شیر گڑھ ، اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ)شیر گڑھ میں دیرینہ رنجش پر محنت کش نوجوان کوکھمبے سے باندھ کر بھنویں ،مونچھیں اور سر کے بال کاٹ کر تشددکا نشانہ بناڈالا۔ 22 ڈی شیر گڑھ کا رہائشی ساجد علی ولد امین ضروری کام کے سلسلہ میں بونگہ سوڈھی والا گیا توملزموں محسن علی ،کاشف علی کاشی ،عمران ،عمیر ،حمزہ وغیرہ نے 5 سال قبل ہونیوالی لڑائی اور پنچایتی صلح کے باوجود رنجش پر اسے پکڑ کر بجلی کے کھمبے کیساتھ باندھ کر استرے سے ساجد علی کی مونچھیں ،بھنویں اور سر کے بال مونڈ کر شدید تشدد کیااور واقعہ کی ویڈیو بنا کروائرل کردی۔ ڈی پی او اوکاڑہ نے واقعے کا سخت نوٹس لیکر فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی، پولیس نے 13ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدیں۔