39 ہزار سے زائد مسافروں کو آف لوڈ کیے جانے کا انکشاف

 لیبیا کشتی حادثے کے بعد وزیراعظم نے سخت سکروٹنی کی ہدایت کی تھی:ایف آئی اے 
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے تین سالوں کے دوران 39 ہزار 786 مسافروں کو آف لوڈ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے گزشتہ تین سالوں میں مختلف شہریوں کو بیرون ممالک سفر سے روکنے یا آف لوڈ کرنے کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔ایف آئی اے کی دستاویزات کے مطابق 2023 میں لیبیا کشتی حادثے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے سخت اسکروٹنی کی ہدایت کی تھی جس کے بعد ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر مسافروں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس اسکروٹنی کے عمل کے دوران ایف آئی اے نے مختلف ایئرپورٹس سے 39ہزار 786شہریوں کو آف لوڈ کیا، جن میں سے20 ہزار 408 کو ضروری دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے آف لوڈ کیا گیا۔