کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے ماشکیل میں مسلح افراد نے دکان پر کام کرنے والے 5 مزدوروں کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق پانچوں افراد صوبے کے باہر سے آئے ہوئے تھے، ضروری کارروائی کے بعد مقتولین کی لاشیں آبائی علاقوں کو روانہ کردیں گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ماشکیل میں فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔