سنجدی کان حادثہ میں نامزد ملزمان کی فوری گرفتاری، جاں بحق مزدوروں کو معاوضے کی جلد ادائیگی کا حکم
کوئٹہ(آئی این پی)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سنجدی کان حادثہ میں نامزد ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔انہوں نے کہا کہ سنجدی کان حادثہ میں انسپکٹر کی معطلی اور تحقیقات سی ایم آئی ٹی کو منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ یہ کوئی جواز نہیں کہ امن و امان کے باعث انسپکٹرز کانوں تک نہیں جا سکتے، اپنا کام نہ کرنے والے ملازمین استعفیٰ دے کر گھر بیٹھ جائیں۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ حادثات کے ذمے داروں کا تعین کر کے سزا دینا ہو گی۔وزیرِ اعلی نے حادثات میں جاں بحق مزدوروں کو معاوضے کی جلد ادائیگی یقینی بنانے کا حکم بھی دیا ہے۔