امیتابھ بچن اور سچن ٹنڈولکر کی فنگر کرکٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

امیتابھ بچن اور سچن ٹنڈولکر کی فنگر کرکٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بھارتی کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے ساتھ فنگر کرکٹ کھیلتے نظر آ رہے ہیں۔

یہ ویڈیو حالیہ آئی ایس پی ایل ایونٹ کے دوران بنائی گئی، جہاں دونوں شخصیات نے مداحوں کو خوب محظوظ کیا۔ فنگر کرکٹ ایک تفریحی کھیل ہے جس میں کھلاڑی انگلیوں کے ذریعے رنز بناتے اور آؤٹ ہونے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ویڈیو میں امیتابھ بچن اور سچن ٹنڈولکر ہنستے مسکراتے ایک دوسرے کے مقابل نظر آئے، اور امیتابھ نے اسے یادگار لمحہ قرار دیتے ہوئے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر زبردست ردعمل سامنے آیا۔