ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

تھروواننتھاپورم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں ویرات کوہلی نے 88 گیندوں پر ناقابلِ شکست 139 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 10 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔اس اننگز کے دوران کوہلی بھارت میں ون ڈے کرکٹ میں 7 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے۔ انہوں نے 7006 رنز کے ساتھ سچن ٹنڈولکر کا 6976 رنز کا سابقہ ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا۔کوہلی نے اپنی 55ویں ون ڈے سنچری کے دوران 15 ہزار ون ڈے رنز بھی مکمل کرلیے اور یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے بیٹر بن گئے۔ انہوں نے 303 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کرکے تیز ترین 15 ہزار ون ڈے رنز بنانے کا ریکارڈ بھی قائم کیا، جبکہ سچن ٹنڈولکر نے 377 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔اس کے علاوہ ویرات کوہلی نے لسٹ اے کرکٹ میں سچن ٹنڈولکر کی 60 سنچریوں کے ریکارڈ کی بھی برابری کرلی۔