نک جوناس نے گولڈن گلوبز ادھوری چھوڑنے کی وجہ بتائی: ‘ایسا لگا مجھے کسی نے مکا مارا

نک جوناس نے گولڈن گلوبز ادھوری چھوڑنے کی وجہ بتائی: ‘ایسا لگا مجھے کسی نے مکا مارا

امریکی گلوکار اور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جوناس نے لاس اینجلس میں منعقدہ گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب اچانک ادھوری چھوڑنے کی وجہ بتا دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نک جوناس کو تقریب کے دوران اکیلے ادھر اُدھر دیکھتے اور ہاتھ میں بوتل سے گھونٹ لیتے ہوئے دکھایا گیا۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ گلوکار پر ‘گھبراہٹ طاری ہوگئی’۔ اس پر جواب دیتے ہوئے نک جوناس نے لکھا، "ایسا لگا جیسے کسی نے مجھے پنچ مارا ہو"۔تقریب میں مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے گئے۔ فلم 'ہیمنت' کو بہترین فلم کا ایوارڈ ملا، ڈراما فلم 'دی سیکریٹ ایجنٹ' میں ویگنر مورا کو بہترین اداکار قرار دیا گیا، اور ٹیلی ویژن کیٹیگری میں ڈراما سیریز 'دی پٹ' کو سال کی بہترین ڈراما سیریل کا اعزاز حاصل ہوا۔نوجوان اداکار اوون کوپر نے سیریز ’ایڈولیسنس‘ میں جیمی ملر کے کردار پر بہترین کارکردگی کے ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کی۔ اوون کوپر نے اسٹیج پر اپنے مداحوں اور نیٹ فلکس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ لمحہ خواب جیسا محسوس ہوتا ہے۔