بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی ادھوری تعلیم کی وجہ حالیہ انٹرویو میں بتائی۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے پرنسپل کے ساتھ امتحان سے چند دن قبل ہونے والی ایک لڑائی کی وجہ سے وہ فائنل امتحانات میں شامل نہیں ہو سکے، حالانکہ ان کے تمام پریکٹیکل مکمل تھے۔شاہ رخ نے بتایا کہ فلم ’فوجی‘ کی شوٹنگ کے دوران وہ یونیورسٹی کی حاضری برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے تھے اور امتحان کی تیاری کے لیے لائبریری میں بیٹھے تھے کہ اچانک پرنسپل وہاں آ گئے۔ پرنسپل کے سخت رویے پر جوانی کے جوش میں شاہ رخ نے کہا کہ اگر ایسا ہے تو وہ امتحان دینا بھی نہیں چاہتے اور لائبریری سے چلے گئے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ بچپن کی حماقت تھی اور اگر ان کے پاس کالج کی ڈگری ہوتی تو وہ آج اور بھی بڑے سپر اسٹار ہوتے۔ شاہ رخ خان نے نوجوانوں کو تاکید کی کہ اپنی تعلیم کبھی نہ چھوڑیں کیونکہ تعلیم کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی ہے۔