ممتا کلکرنی نے ماضی کے متنازعہ لمحات پر بات کی، روحانیت کی راہ اختیار کرنے کی وجہ بھی بتائی۔

ممتا کلکرنی نے ماضی کے متنازعہ لمحات پر بات کی، روحانیت کی راہ اختیار کرنے کی وجہ بھی بتائی۔

ممتا کلکرنی، جو 90 کی دہائی کی بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ تھیں، نے حالیہ انٹرویو میں اپنی زندگی کے غیر متوقع موڑوں اور کیریئر کے متنازعہ لمحات پر کھل کر بات کی۔

 بالی ووڈ میں شاندار کامیابیاں حاصل کرنے کے بعد، انہوں نے اچانک فلمی دنیا کو خیر باد کہہ دیا اور روحانیت کی راہ اختیار کی، جس سے ان کی زندگی میں ایک نیا رخ آیا۔ممتا نے اپنے مشہور میگزین فوٹو شوٹ کے بارے میں بات کی، جس میں انہوں نے ایک بولڈ تصویر بنوائی تھی۔ ان کے مطابق، اس وقت وہ نویں جماعت کی طالبہ تھیں اور انہیں اس فوٹو شوٹ کے بارے میں کوئی غیر اخلاقی بات نہیں لگی کیونکہ ان کے سامنے ڈیمی مور کی تصویر رکھی گئی تھی۔ ممتا نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ "اگر آپ جنسی شعور نہیں رکھتے تو عریانی کو بے حیائی سے نہیں جوڑتے"۔ان کے مقبول گانوں کے ذو معنی بول پر بھی بات کی گئی۔ ممتا نے کہا کہ ان کا دھیان ہمیشہ گانے کے رقص اور اس کی پرفارمنس پر ہوتا تھا، نہ کہ گانے کے بولوں پر۔

انہوں نے آئٹم نمبر کرنے کے فیصلے پر بھی گفتگو کی اور بتایا کہ اس گانے کو راج کمار سنتوشی کی درخواست پر کیا تھا کیونکہ وہ فلم طویل عرصے سے تاخیر کا شکار تھی۔ممتا کلکرنی کی زندگی میں سب سے بڑی تبدیلی ان کی روحانی تبدیلی تھی، جب انہوں نے کنّر اکھاڑا (ہجڑوں کی کمیونٹی) سے وابستگی اختیار کی اور انہیں مہامنڈلیشور کے طور پر تقرری مل گئی۔ تاہم، چند دن بعد ان کی تقرری کو ختم کر دیا گیا، لیکن وہ اب بھی خبروں کی سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔ممتا نے اپنے کیریئر کی کامیابیاں اور متنازعہ فیصلوں کے بارے میں کھل کر بات کی، اور یہ بتایا کہ کس طرح انہوں نے اپنے فیصلوں کو اپنے وقت کے مطابق دیکھا اور سمجھا۔