لاہور ہائیکورٹ نے امیر فتح کی عبوری ضمانت منظور کر دی

لاہور ہائیکورٹ نے امیر فتح کی عبوری ضمانت منظور کر دی

لاہور ہائیکورٹ نے طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ قتل کیس میں نامزد ملزم امیر فتح کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

 جسٹس امجد رفیق کی عدالت نے پولیس کو 22 جنوری تک ملزم کو گرفتار کرنے سے روک دیا اور آئندہ سماعت پر تفتیش سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔ملزم امیر فتح نے وکیل عابد ساقی کے ذریعے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سیشن کورٹ نے حقائق کے برعکس ان کی ضمانت خارج کی، اور وہ جاوید بٹ کے قتل سے کوئی تعلق نہیں رکھتے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ درخواست گزار شامل تفتیش ہونے اور مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں۔

سماعت کے دوران جسٹس امجد رفیق نے استفسار کیا کہ ملزم کہاں ہے، جس پر وکیل نے بتایا کہ ملزم عدالت کے اطراف موجود ہے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ عدالت نے ایس پی سکیورٹی کو ہدایت دی کہ امیر فتح کو کورٹ روم میں پیش کریں۔