لاہور ہائیکورٹ میں طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس میں آج اہم پیشرفت متوقع ہے، جہاں نامزد ملزم امیر فتح کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی جائے گی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد امجد رفیق جاوید بٹ قتل کیس میں نامزد ملزم امیر فتح کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ ملزم امیر فتح، جو ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا ہے، اپنے وکیل عابد ساقی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوگا۔پراسیکیوشن کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل رانا محمد عمران انجم عدالت میں دلائل دیں گے، جبکہ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل اچھرہ پولیس کی نمائندگی کرتے ہوئے مقدمے کا مکمل ریکارڈ عدالت میں پیش کریں گے۔واضح رہے کہ جاوید بٹ کے قتل کا مقدمہ مقتول کے بیٹے حمزہ جاوید کی مدعیت میں تھانہ اچھرہ میں درج کیا گیا تھا۔