شکرگڑھ،عیسیٰ چوک (خصوصی رپورٹ) چیف ایگزیکٹو آفیسر گیپکو گوجرانوالہ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے گیپکو ڈویڑن شکرگڑھ میں تعینات ایکسئین رانا زاہد محمود کو مس کنڈکٹ کے الزام میں معطل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق معطلی کی وجہ ایک ایف آئی آر بتائی جا رہی ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت معطل ایکسئین رانا زاہد محمود کو منڈی بہا ئوالدین سرکل میں حاضری دینے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔