لیگی رہنما کی بجلی چوری پکڑ نے پر گیپکو اہلکار کا تبادلہ

گوجرانوالہ (خصوصی رپورٹ )لدھیوالہ کے لیگی رہنما کی مبینہ بجلی چوری پکڑنے پر ایم این اے نے گیپکو سب ڈویڑن لدھیوالہ وڑائچ کے اہلکار کا تبادلہ کر ا دیا ،سٹی سرکل نے آج سے ہڑتال اور احتجاج کا اعلان کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ گیپکو سب ڈویڑن لدھیوالہ وڑائچ کے اہلکار ملک الفت نے لدھیوالہ وڑائچ سے لیگی رہنما کی کئی بار بجلی چوری پکڑی اور مقدمات درج کر ائے جس کی باداش میں مسلم لیگ ن کے ایم این اے محمود بشیر ورک نے ملک الفت کو معطل کر ا دیا ،گیپکو سٹی سرکل نے آج سے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے محمود بشیر ورک کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔