چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے مجھے بلواسطہ اور بلا واسطہ تجویز دی اور کہا پوسٹ ڈیٹ استعفی دے دوں: جسٹس طارق جہانگیری
اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق جہانگیری کی جانب سے ڈگری کیس میں چیفس جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے بینچ سے الگ ہونے سے متعلق ہائی کورٹ میں بدھ کودائر کردہ درخواست میں اہم انکشافات کئے ہیں۔جسٹس طارق جہانگیری نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا الزام لگایا اور دعوی کیا کہ ڈگری کیس چیف جسٹس نے چند دیگر لوگوں کے علاوہ میرے ساتھ ڈسکس کیا۔جسٹس طارق جہانگیری نے درخواست میں ذکر کیا کہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے شدید پریشر ہونا تسلیم کیا، چیف جسٹس نے تسلیم کیا ڈگری کیس جلد سننے کا ان پر پریشر ہے، چیف جسٹس نے مجھے بلواسطہ اور بلا واسطہ تجویز دی اور کہا کہ میں پوسٹ ڈیٹ استعفی دے دوں۔جسٹس طارق جہانگیری نے کہا کہ مجھے چیف جسٹس نے تجویز کیا میں استعفی دیکر چیف جسٹس کے حوالے کر دوں، مجھے یہ بھی کہا گیا ان پر اس طرح پریشر کم ہو جائے گا، چیف جسٹس کی جانب سے زیر التوا معاملے پر بات چیت کے بعد وہ بینچ میں بیٹھنے کے اہل نہیں رہے۔جسٹس طارق جہانگیری نے استدعا کی کہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اب بینچ سے الگ ہو جائیں ، چیف جسٹس نے زیر التوا مقدمہ ڈسکس کرکے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی