بسنت:340 پتنگ فروشوں کی رجسٹریشن

 530 درخواستوں میں سے 161 کی جانچ پڑتال جاری، پتنگ اور ڈور فروخت کی اجازت یکم فروری سے ہو گی 
لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور میں بسنت کا معاملہ ، پتنگ سازوں اور فروخت کنندگان کیلئے ای بز ایپ کے ذریعے ڈیجیٹل رجسٹریشن جاری ،فروخت کنندگان کی موصول ہونیوالی 530 درخواستوں میں سے 340منظور ہو گئیں۔161 کی جانچ پڑتال جاری ،29 فروخت کنندگان کی درخواستیں منسوخ کر دی گئیں۔مینوفیکچررز کی 328 درخواستوں میں سے 218 منظور ،90 پر جانچ پڑتال جاری۔ایس او پیز پر پورا نہ اترنے والی 19 مینوفیکچررز کی درخواستویں رد کی گئیں ،تاجروں کی 124 درخواستیں موصول، 87 منظور ،کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کی 11 درخواستیں موصول، 5 منظور، 3 کو رد کر دیا گیا۔پتنگ اور ڈور فروخت کی اجازت یکم فروری سے ہو گی جبکہ پتنگ بازی صرف 6 تا 8 فروری کی مقررہ تاریخوں میں کی جاسکے گی ،مینوفیکچررز رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کاروباری مراکز پر نمایاں جگہ پر آویزاں کرنا ہوگا۔