صرف منظور شدہ سائز اور سوتی ڈور کا استعمال ہی بسنت کو محفوظ بنائے گا:کیپٹن (ر)محمد علی
لاہور(سپیشل رپورٹر ) بسنت پورٹل 2027 کی رجسٹریشن کا عمل کل 5ستمبر سے شروع ہوگا۔اس سلسلے میں ڈی سی لاہور کیپٹن (ر)محمد علی اعجاز نے ایکس پر اپنے پیغا م میں لکھا کہ 5 ستمبر سے بسنت کیلئے سامان کی تیاری کیلئے رجسٹریشن شروع کی جائے گی۔لاہور بھر میں پتنگ بازی کے سامان کی تیاری کے لئے اجازت نامے لازمی قرار دیا گیا ہے، صرف این او سی جاری کردہ افراد ہی پتنگ بازی کا سامان تیار کر سکیں گے۔ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں منظور شدہ سامان کی تیاری کی کڑی مانیٹرنگ کریں گی۔ صرف منظور شدہ سائز، ڈور کے لئے پنا اور سوتی ڈور کی اجازت ہوگی۔ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق لاہور میں محفوظ بسنت کو یقینی بنایا جائے گا، صرف منظور شدہ سائز اور سوتی ڈور کا استعمال ہی بسنت کو محفوظ بنائے گا۔ڈی سی لاہور نے کا 5 ستمبر سے پتنگ سازی کے سامان کی تیاری کی رجسٹریشن کا آغاز کر رہے ہیں، انتظامیہ پتنگ بازی کے روایتی حسن کو حفاظتی ضابطوں کے ساتھ بحال کرے گی۔