امریکا نے پاکستانی برآمدات پر 19 فیصد ٹیرف عائد کردیا

امریکا نے پاکستانی برآمدات پر 19 فیصد ٹیرف عائد کردیا

ویب ڈیسک: امریکا نے مختلف ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت پاکستانی برآمدات پر 19 فیصد ٹیرف نافذ کر دیا گیا ہے۔

 تفصیلات:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مختلف ممالک پر ٹیرف سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے۔پاکستان سمیت کئی ممالک پر ٹیرف کا اطلاق آج سے ہوگا۔
 مختلف ممالک پر ٹیرف کی شرح:
پاکستان: 19%
کینیڈا: 25% سے بڑھا کر 35%
بھارت: 25%
بنگلہ دیش: 20%
ترکیہ اور اسرائیل: 15%
جنوبی افریقہ: 30%
ویتنام: 20%
وینزویلا: 15%
سوئٹرز لینڈ: 39%
عراق: 35%
جاپان: 15%
لیبیا: 30%
میانمار: 40%
 امریکی صدر کا موقف:
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ "ٹیرف کا فیصلہ تجارتی مذاکرات، باہمی مشاورت اور سفارشات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔"

 امریکی حکام کے بیانات:
چین پر ٹیرف سے متعلق ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔بھارت کے ساتھ اختلافات راتوں رات حل نہیں ہو سکتے، ان میں برکس اور روس سے متعلق جغرافیائی سیاسی اختلافات بھی شامل ہیں۔
 
پاکستان اور امریکا کا حالیہ تجارتی معاہدہ:
گزشتہ روز پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پایا تھا۔

اس معاہدے کا اعلان صدر ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر کیا۔
معاہدے کا مقصد:

دو طرفہ تجارت کا فروغ
منڈی تک رسائی کو بڑھانا
سرمایہ کاری کو راغب کرنا
باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا