ایتھوپیا میں افریقہ کے بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر کا آغاز

    ادیس ابا با (یواین پی) ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد نے بشوفتو انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر تعمیر شروع کرنے کا اعلان کیا، جو مکمل ہونے کے بعد افریقہ کا سب سے بڑا انٹرنیشنل ائیر پورٹ  بن جائے گا۔ یہ ہوائی اڈہ دارالحکومت ادیس ابابا سے تقریباً 40 کلومیٹر کے فاصلے پر  بشوفتو شہر میں واقع ہے۔اطلاعات کے مطابق اس ہوائی اڈے کی تعمیر پر تقریباً 12.5 بلین امریکی ڈالرز  لاگت آئے گی۔ ہوائی اڈے کی تعمیر کا پہلا مرحلہ چار سالوں میں مکمل ہونے کی توقع ہے، تب اس ہوائی اڈے میں سالانہ 60 ملین مسافروں کو سنبھالنے کی صلاحیت ہو گی،