پاکستان کا ایتھوپیا اور افریقہ کے انفلوئنسرز کیلئے مفت سیاحتی پیکجز فراہم کرنے کااعلان

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان نے ایتھوپیا اور افریقہ کے انفلوئنسرز کے لئے مفت سیاحتی پیکجز فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم کے مشیر و معاون خصوصی برائے سیاحت سردار یاسر الیاس نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کرنا حکومت کی ترجیح ہے،