بیجنگ(یواین پی)چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 30 جون تک رواں سال چین بھر میں117 نئے بین الاقوامی ہوائی کارگو روٹس کا افتتاح کیا گیا، ہر ہفتے 233 سے زیادہ رائونڈ ٹرپ پروازوں کا اضافہ ہوا۔ان میں سے ایشیا ء کے لیے 54 ہوائی روٹس، یورپ کے لیے 45 ہوائی روٹس، شمالی امریکا کے لیے 12 ہوائی روٹس، جنوبی امریکا، اوقیانوس اور افریقا کے لئے الگ الگ 2 روٹس شامل ہیں۔