انڈونیشیا وسیع تر تعاون اور متوازن تجارتی تعلقات کا خواہاں ہے،۔سفیر چندرا ڈبلیو سوکوتجو
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پام آئل کی تجارت سے متعلق معاہدے طے پاگئے جو دونوں ممالک کے 75 سالہ سفارتی تعلقات کی تکمیل اور دسمبر 2025 میں صدر پرابوو سبیانتو کے دور پاکستان کے تسلسل کا حصہ ہے۔یہ تقریب اسلام آباد میں جمہوریہ انڈونیشیا کے سفارت خانے اور کراچی میں انڈونیشیا کے قونصلیٹ جنرل نے انڈونیشین پام آئل ایسوسی ایشن (GAPKI) کے تعاون سے منعقد کی، جس میں انڈونیشیا کی نائب وزیرِ تجارت عالی دیاح رورو اِستی وِدیا پتری، وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان، اور پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر چندرا ڈبلیو سوکوتجو سمیت دونوں ممالک کے اعلی حکام نے شرکت کی۔انڈونیشیا کی نائب وزیر تجارت دیاح رورو استی ودیا پتری نے کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے لیے اہم ہے، پاکستان کی منڈی ، صنعت اور صارفین ہمارے لیے اہم ہیں