پاکستان‘ ایران کے درمیان 13 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

ونوں ممالک کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی، آئی ٹی میں تعاون، سیاحت، ثقافت اور ورثہ کے تبادلے  اورسیاحتی و ثقافتی تعاون کے فروغ سے متعلق معاہدے
میٹرولوجی، موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے نمٹنے میں اشتراک، میری ٹائم سیفٹی اور فائر فائٹنگ کے شعبے میں تعاون، عدالتی معاونت و اصلاحات سے متعلق ایم او یوپردستخط

اسلام آباد(مانیٹرنگ  ڈیسک)پاکستان اور ایران کے درمیان 12 معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردیئے گئے۔یہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر شاندار استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے ایرانی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ایرانی صدر کے اعزاز میں ہونے والی اس تقریب کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان مختلف شعبہ جات میں تعاون کے فروغ کے لیے 12 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط اور دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا۔دونوں ممالک کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی، آئی ٹی میں تعاون، سیاحت، ثقافت اور ورثہ کے تبادلے سے متعلق معاہدہ ہوا، میٹرولوجی، موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے نمٹنے میں اشتراک، میری ٹائم سیفٹی اور فائر فائٹنگ کے شعبے میں تعاون، عدالتی معاونت و اصلاحات سے متعلق ایم او یو، 2013ء￿  کے فضائی سلامتی معاہدے کے تحت ذیلی ایم او یو کا تبادلہ، مصنوعات کے معیارات پر عملدرآمد کے معاہدے پر مفاہمتی یادداشت، سیاحتی و ثقافتی تعاون کے فروغ سے متعلق معاہدہ، فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر عملدرآمد کے لیے مشترکہ اسٹیٹمنٹ کی تیاری کا معاہدہ کیا گیا۔