پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 6 کروڑ یورو کے معاہدوں پر دستخط

 منصوبے کے تحت ٹیکس نظام اور طویل مدتی مالیاتی منصوبہ بندی بہتر بنائی جائے گی 
اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان ساڑھے 6 کروڑ یورو کے معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔ معاہدوں کے تحت پاکستان میں 3 اہم ترقیاتی پروگرام شروع کیے جائیں گے۔ معاہدوں پرسیکرٹری اقتصادی امورمحمد حمیرکریم اور یورپی یونین کے سفیر ریمونڈاس کروبلیس نے دستخط کیے۔وزارت اقتصادی امور کے مطابق پروگراموں سے سر کاری، قانون کی حکمرانی اور کاروباری ماحول کو تقویت ملے گی، مالی معاونت سے توانائی اور ماحولیاتی استحکام کے اقدامات بھی آگے بڑھیں گے، گلوبل گیٹ وے پروگرام پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرے گا۔منصوبے کے تحت ٹیکس نظام اور طویل مدتی مالیاتی منصوبہ بندی بہتر بنائی جائے گی، خیبرپختونخوا کے آف گرڈ دیہی علاقوں میں قابلِ تجدید توانائی کو فروغ ملے گا، خیبرپختونخوا کے توانائی شعبیمیں نجی سرمایہ کاری اور شراکت بڑھائی جائے گی۔معاہدے کے تحت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں شہریوں کی انصاف تک رسائی بہتر بنائی جائے گی