لاہور (خصوصی رپورٹ)سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی مقرر کردئیے گئے۔ بابر صاحب دین کو ستھرا پنجاب اتھارٹی لاہور کا اضافی چارج بھی دیدیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے۔ وہ 2 سال 10 ماہ سے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ستھرا پنجاب پروگرام کی صوبہ بھر میں لانچنگ میں اہم کردار ادا کیا۔