پنجا ب چار زونز میں تقسیم ،ظہیرالدین مغربی پنجاب کے صدر مقر ر
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )استحکام پاکستان پارٹی کا نیا تنظیمی ڈھانچہ تشکیل دیا گیا ہے اور پارٹی صدرکی منظوری سے پنجا ب چار زونز میں تقسیم کیاگیا۔ پارٹی صدر نے سائوتھ کے بعد آئی پی پی شمالی و مغربی پنجاب کے صدور کی تقرری و نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔اجلاس سے خطاب میں مرکزی صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پارٹی کو خوشحالی اور امن کے پیغام کے ساتھ تنظیمی سطح پر مضبوط بنائیں گے،اب سیاست نہیں بلا تفریق خدمت کرنے کا وقت ہے۔ عبدالعلیم خان پارٹی سیکرٹریٹ میں گفتگوکر رہے تھے۔ ایم این اے گل اصغر بگھورآئی پی پی شمالی پنجاب کے صدر نامزد کئے گئے ہیں جبکہ سابق صوبائی وزیر ظہیرالدین مغربی پنجاب کے صدر اور فرخ مانیکا جنرل سیکرٹری ہونگے۔ پارٹی قیادت نے میاں جنید ذوالفقار کو استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کا نائب صدرمقرر کر دیا گیا۔