کیا وزیراعلی کے پی کو افواج پاکستان کے افسرون، جوانوں، سویلین افراد کی شہادتیں نظر نہیں آرہیں
اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعلی سہیل آفریدی کا بیان ہے افغانستان پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے تو اس کے ثبوت کیا ہیں انتہائی افسوسناک ہے۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا کو کیا ثبوت چاہیے؟اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا دوحا،استنبول میں ہونیوالے مذاکرات میں افغانستان نے انکارنہیں کیا کہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی نہیں ہورہی ۔ کیا وزیراعلی کے پی کو افواج پاکستان کیافسران، جوانوں، سویلین افراد کی شہادتیں نظر نہیں آرہیں۔ ایف سی ہیڈ کوارٹرز ، پولیس اور دیگر اداروں پر حملے ہورہے ہیں ۔ دہشت گردی کے واقعات میں افغان شہری ملوث نکلتے ہیں ۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس میں خودکش حملہ کرنے والے کا تعلق بھی افغانستان سے ہے۔ پاکستان افغانستان کا ہمیشہ سے حامی ملک رہا ہے اور آج بھی ہے۔