بھارت میں خواتین کیساتھ ہراسانی و جاسوسی کا گھنائونا کھیل جاری

نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں خواتین کے ساتھ ہراسانی اور جاسوسی کا گھنائونا کھیل جاری ہے۔ دیہی علاقوں میں خواتین لکڑی اور گھاس اکٹھا کرنے کیلئے جنگلات کا رخ کرتی ہیں، مگر جنگلی حیات کے تحفظ کے نام پر جدید نگرانی کے آلات نصب کیے گئے ہیں جو ان کی رازداری پر حملہ کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں ایک آٹزم سے متاثرہ خاتون کی جنگل میں رفع حاجت کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، جس سے پورے علاقے میں غم و غصہ پھیل گیا۔جس کے بعد مقامی افراد نے کیمرا ٹریپس کو تباہ کر دیا،مگر یہ مسئلہ اب بھی حل طلب ہے۔