دہشتگردوں سے کوئی ہمدردی نہیں ہو سکتی ، ان کیخلاف کارروائی ناگزیر ہے طلال چودھری

پی ٹی آئی کی پالیسیوں اور صوبائی حکومت کی نالائقی کی وجہ سے خیبرپختونخوا جل رہا ہے،وہاں سی ٹی ڈی کیوں نہیں بنائی گئی
  جولائی 2010 سے نومبر 2025 تک خیبرپختونخوا کو 5867 ارب  دیئے جا چکے ہیں،وزیر مملکت  کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال
اسلام آباد(آئی این پی) وزیر مملکت برائے  داخلہ  طلال چودھری  نے کہا ہے  پی ٹی آئی کی پالیسیوں اور صوبائی حکومت کی نالائقی کی وجہ سے خیبرپختونخوا جل رہا ہے، دہشتگردوں سے کوئی ہمدردی نہیں ہو سکتی ، ان کے خلاف کارروائی ناگزیر ہے،خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی کیوں نہیں بنائی گئی ، صوبائی حکومت کی کارکردگی صفر ، یہ صرف سیاسی کارڈ کھیلتی رہی، آپ کی نالائقی کی وجہ سے پورا ملک دہشت گردی کا شکار ہوا۔ان خیالات کااظہار انہوںنے منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ  دہشت گردوں سے کوئی ہمدردی نہیں ہو سکتی اور ان کے خلاف کارروائی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا  جولائی 2010 سے نومبر 2025 تک خیبرپختونخوا کو 5867 ارب روپے دیئے جا چکے ہیں ۔