دہشت گردی کے ناسور کو ہر صورت ختم کرنا ہوگا :مریم نواز

 پاکستان دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے سکیورٹی فورسز ہمہ وقت چوکس ہیں
لاہور (سپیشل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بنوں اور دیگر علاقوں میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کے دوران آٹھ دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے مذموم منصوبے ناکام بنانے پر افواجِ پاکستان کے جوانوں کے عزم، پیشہ ورانہ صلاحیت اور قربانیوں کو سراہا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کو ہر صورت ختم کرنا ہوگا اور اس حوالے سے ریاست کا عزم غیر متزلزل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے سکیورٹی فورسز ہمہ وقت چوکس ہیں اور قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔