امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی ملک واپسی میں ہر ممکن تعاون کریں گے
پاک امریکہ کاکس کا اجلاس 30 اپریل کو نیو یارک میں منعقد کیا جائے گا: امریکی سفیر سے گفتگو
اسلام آبا د(آئی این پی )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کرکے جعفر ایکسپریس پر حملے اور دہشت گردی کے دیگر واقعات کی مذمت کی ہے۔ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے دہشت گرد حملوں میں شہید افراد کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں جاں بحق افراد کے خاندانوں سیدلی ہمدردی ہے۔م محسن نقوی نے کہاکہ دہشت گردی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے، اس سے نمٹنے کے لیے عالمی براداری کو مل کر کام کرنا ہوگا، حکومت پاکستان دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ضمن میں ہمہ جہتی پالیسی تیار کی جا رہی ہے۔