دہشت گردی اور انتہاء پرستی ایک ناسور ہے ‘ علامہ عبد الرشید حجازی

ہمسایہ ممالک کی آشیر باد سے دہشت گرد عناصر پاکستان کو کمزور کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں
فیصل آباد(آ ئی این پی)ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبد الرشید حجازی اور خالد محمود اعظم آبادی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردی اور انتہاء پرستی ایک ناسور ہے جس نے ملک و قوم کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ ہمسایہ ممالک کی آشیر باد سے دہشت گرد عناصر پاکستان کو کمزور کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں۔ مگر پاک فوج ہمیشہ دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئی ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف ناقابل فراموش قربانیاں پیش کی ہیں اور کر رہی ہیں۔ علامہ عبد الرشید حجازی نے کہا کہ دہشتگردی جیسے بزدلانہ واقعات پاکستان کے استحکام،امن اور بھائی چارے کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوششیں ہیں۔ دہشت گرد اور شرپسند عناصر کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے