پشاور( آئی این پی ) خیبرپختونخوا اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے سکیورٹی نے صوبے میں امن وامان کی صورتحا ل پر گورکمانڈر پشاور سے اِن کیمرہ بریفنگ دینے کا مطالبہ کردیا ہے ۔سپیکر صوبائی اسمبلی کی جانب سے تحریر خط میں خصوصی کمیٹی نے کور کمانڈر سے صوبے میں امن و امان اور مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ کی درخواست کی ہے۔خط کے متن کے مطابق خصوصی کمیٹی میں قائد ایوان، قائد حزب اختلاف، وزرا اور پارلیمانی لیڈرز شامل ہیں جب کہ خصوصی کمیٹی کو چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کی بریفنگ مل چکی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی نے وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جاری آپریشنز پر بریفنگ طلب کی ہے، صرف آپریشنز سے پائیدار امن ممکن نہیں، سیاسی و سماجی اقدامات بھی ضروری ہیں