لاہور (خصوصی رپورٹ )میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کا اہم نوٹیفکیشن جاری، بیرون ملک چھٹی کیلئے اب 30 دن پہلے درخواست دینا لازمی قرار،چیف آفیسر نے تمام افسروں کو نئی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔درخواست میں مقصد، فنڈنگ سورس اور دورانیہ لکھنا لازمی ہوگا،پرائیویٹ وجوہات پر بیرون ملک چھٹی کیلئے ٹھوس جواز درکار،بچے کی گریجوایشن، حج، شادی یا میڈیکل کیس پر چھٹی دی جا سکے گی۔اہم عہدوں پر تعینات افسروں کی چھٹی پر خصوصی احتیاط برتی جائیگی۔چیف آفیسرکلیم یوسف کاکہناہے کہایم سی ایل نے بیرون ملک چھٹی کے کیسز کے پراسیس کو مزید شفاف بنانے کا فیصلہ کر لیاہے، نامکمل یا تاخیر سے آنیوالی درخواستیں واپس کر دی جائیں گی۔ تمام DDOs ذاتی طور پر چھٹی کیسز کی جانچ پڑتال کا پابند قرار،ہدایات پر عمل نہ کرنے پر افسر کیخلاف کارروائی ہوگی،چیف آفیسر نے تمام اداروں کو ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیدیا۔