اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان یوان بانڈز جاری کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ملک کی جی ڈی پی میں جون تک 3.5 فیصد کا اضافہ متوقع ہے، جو اقتصادی ترقی کی اہم علامت ہے۔انھوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی، جس کے دوران مختلف اقتصادی معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔ ان اقدامات کا مقصد معیشت کی مستحکم ترقی اور عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے۔