ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کی درخواست پر نیٹ فلکس سیریز کی ریلیز کی تاریخ میں تبدیلی

ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کی درخواست پر نیٹ فلکس سیریز کی ریلیز کی تاریخ میں تبدیلی

لاس اینجلس: ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کی درخواست پر، لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی خوفناک آگ کی وجہ سے ان کی نیٹ فلکس سیریز 'ود لوو' کی ریلیز کی تاریخ میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔

 اس سیریز کو پہلے 15 جنوری کو ریلیز کیا جانا تھا، لیکن اب اس کی ریلیز تاریخ 4 مارچ 2025 تک ملتوی کر دی گئی ہے۔میگھن مارکل نے اس حوالے سے اپنی ایک بیان میں کہا کہ وہ نیٹ فلکس کی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے سیریز کی ریلیز میں تاخیر کرنے کی درخواست قبول کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ "اس وقت میری توجہ اپنی آ بائی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ سے متاثر ہونے والوں کی مدد کرنے پر مرکوز ہے۔"میگھن مارکل 'ود لوو' سیریز کی پروڈیوسر بھی ہیں، اور اس سیریز میں انہوں نے معاشرتی مسائل اور خواتین کے حقوق پر مبنی موضوعات کو اجاگر کیا ہے۔ یہ سیریز اب 4 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔